عنوان: والد کا اپنے بیٹوں کو ہبہ (گفت) کیے ہوئے مکان سے رجوع کرنے کا حکم (4441-No)

سوال: مفتی صاحب ! والد نے ایک مکان اپنے دو بیٹوں کے نام کیا اور اس کی دستاویز بھی لکھی، جس پر گواہ بھی موجود ہیں، ایک گواہ چچا ہے اور دوسرا جس نے اس وقت دستاویز لکھی تھی، اس چچا کا بیٹا۔ اب والد کا کہنا ہے کہ میں نے تمہیں یہ مکان رہنے کے لیے دیا تھا، ہبہ نہیں کیا تھا، لہذا میں اس مکان کو بیچنا چاہتا ہوں، جبکہ بیٹوں کا کہنا ہے کہ ہبہ کیا تھا اور اس پر ان کے پاس گواہ بھی موجود ہیں۔
تو پوچھنا یہ ہے کہ کیا شرعا یہ مکان بیٹوں کی ملکیت ہوا یا نہیں؟ اور اب والد کا اپنے بیٹوں سے لے کر بیچنا جائز ہے یا نہیں؟
برائے مہربانی اس کا جواب شریعت کی روشنی میں عنایت فرمادیں۔

جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت کے مطابق اگر واقعی گواہوں کی موجودگی میں اپنے بیٹوں کو مکان ہبہ (گفٹ) کیا ہے اور بیٹوں کو مکان پر قبضہ بھی دیدیا ہے، تو شرعا ان کے لیے اپنے بیٹوں سے مکان واپس لینا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایۃ: (274/3)
"وان وہب ہبۃ لذی رحم محرم منہ لم یرجع".

الدراية فی تخریج احادیث الہدایۃ: (کتاب الھبة)
قال العلامۃ ابو الفضل احمد بن علی العسقلانی:
"حدیث اذا کانت الہبۃ لذی رحم محرم لم یرجع فیہا رواہ الحاکم والدارقطنی والبیہقی من طریق الحسن عن سمرۃ بہذا".

الدر المختار مع رد المحتار: (کتاب الھبة، 570/4)
وتتم الہبۃ بالقبض الکامل فی محوز مفرغ مقسوم ومشاع لا یبقی منتفعا بہ بعد ان یقسم وقال بعد اسطر ولو سلمہ شائعا لا یملکہ فلا ینفذ تصرفہ فیہ
(قولہ ولو سلمہ شائعا الخ، قال فی الفتاویٰ الخیریۃ ولا تفید الملک فی ظاہر الروایۃ… وذکر عصام انہا تفید الملک وبہ اخذ بعض المشائخ الخ ومع افادتہا للملک عند ہذا البعض اجمع الکل علی ان للواہب استردادہا من الموہوب لہ ولو کان ذارحم محرم من الواہب الخ۔

البحر الرائق: (باب الرجوع فی الھبة)
قولہ: والقاف القرابۃ فلو وہب لذی رحم محرم منہ لا یرجع لحدیث الحاکم مرفوعا اذا کانت الہبۃ لذی رحم محرم لم یرجع فیہا".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1745 Jun 03, 2020
waalid ka apne baiton / beton ko gift / hibaa kiye hoye makaan sai / say rujoo karne ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.