عنوان: ستر مرتبہ استغفار اور چالیس مرتبہ آیت کریمہ پڑھنے کا حکم(4456-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے کہ آپ دن میں ستر بار استغفار کرتے تھے،
تو کیا ستر مرتبہ استغفار کرنا سنت ہے؟
اور کیا اس کی دعوت دینا درست ہے؟
اسی طرح حدیث میں آیت کریمہ کی مقدار چالیس آئی ہے، تو کیا روزانہ چالیس مرتبہ آیت کریمہ اس نیت سے پڑھنا کہ سنت پر بھی عمل ہو جائے اور حدیث پر بھی عمل ہو جائے، درست ہے؟

جواب: 1 حضور اکرم ﷺ سے ایک دن میں ستر مرتبہ اور ایک دوسری روایت میں سو مرتبہ استغفار کرنا ثابت ہے، لہذا کسی کو اس کی ترغیب دینا جائز ہے۔
2 آیت کریمہ پڑھنے کے متعلق احادیث مبارکہ میں بڑے فضائل وارد ہوئے ہیں، تاہم آیت کریمہ کو وظیفہ کے طور پر پڑھنے سے متعلق (ہماری معلومات کی حد تک) کسی حدیث میں مخصوص تعداد مقرر نہیں کی گئی، بلکہ بزرگوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف حاجات کیلئے مختلف تعداد بیان کی ہے، ان پر عمل کیا جاسکتا ہے، لیکن اس مخصوص تعداد کو مسنون یا ضروری سمجھنا درست نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (ابواب تفسیر القرآن، رقم الحدیث: 3569)
عن أَبِي هريرة، {وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالمُؤْمِنَاتِ} فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لأَسْتَغْفِرُ اللہ فِي اليَومِ سَبْعِينَ مَرَّةً.
هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
وَيُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَيْضًا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللہ عَلَيْه وسلَّمَ قَالَ: إِنِّي لأَسْتَغْفِرُ اللہ في الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّة

سنن ابن ماجه: (باب الاستغفار، رقم الحدیث: 3816)
عن سعيد بن أبي بردة بن أبي موسى، عن أبيه، عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إني لأستغفر الله وأتوب إليه في اليوم سبعين مرة»

روح المعاني: (82/9، ط: دار الکتاب الاسلامی)
عن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه عن النبي صلی الله علیه وسلم قال: دعوة ذي النون إذ هو في بطن الحوت ”لا إِلٰهَ إِلاَّ أنتَ سُبحانَک إني کنتُ مِنَ الظَّالمِین“ لم یدع بها مسلم ربه في شيء قط إلا استجاب له

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1428 Jun 05, 2020
seventy times / sattar martaba astaghfar or chalees martaba aayat e karima parne ka hukum, Ruling on doing isighfaar / astaghfar / asking for forgiveness seventy times and reciting the aayat e karima forty times

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.