resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: فجر کی نماز طلوعِ شمس سے ایک منٹ پہلے مکمل کرنا

(45177-No)

سوال: مفتی صاحب! سورج نکلنے کا وقت 5:42:34 ہے اور جب میں نے فجرکی نماز مکمل کر کے سلام پھیرا تو 5:41:42 ٹائم ہو گیا تھا، اب کیا یہ نماز ادا ہو گئی یا قضا کرنی ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ فجر کی نماز کا وقت سورج طلوع ہونے پر ختم ہوجاتا ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص سورج نکلنے سے پہلے اپنی فجر کی نماز مکمل کرلے تو اس کی نماز ادا ہوگی، چاہے وہ سورج طلوع ہونے سے صرف ایک منٹ پہلے ہی ختم ہوئی ہو، لہٰذا آپ کی بیان کردہ صورت میں فجر کی نماز ایک منٹ پہلے مکمل کرنے سے آپ کی نماز ادا ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل

*الفتاوى الهندية: (51/1، ط: دار الفکر)*
«وقت الفجر من الصبح الصادق ... إلى طلوع الشمس»

(رد المحتار) (1 / 373):

(قوله: بخلاف الفجر إلخ) أي فإنه لا يؤدي فجر يومه وقت الطلوع؛ لأن وقت الفجر كله كامل فوجبت كاملة، فتبطل بطرو الطلوع الذي هو وقت فساد.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)