resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: حرمین شریفین میں زوال سے پہلے جمعہ کی سنتیں ادا کرنا

(69463-No)

سوال: مفتی صاحب! یہ پوچھنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جمعہ کی پہلی اذان ظہر کا وقت داخل ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے ہوتی ہے تو کیا پہلی اذان کے بعد کوئی نفل یا سنتیں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ جیسے کہ چار رکعات سنتِ مؤکدہ پڑھنی ہوتی ہیں تو وہ پہلی اذان کے بعد پڑھیں یا جمعہ کی نماز مکمل ہونے کے بعد پڑھیں؟ جزاکم اللہ خیرا

جواب: واضح رہے کہ فقہِ حنبلی کے مطابق زوال سے پہلے جمعہ کی اذان دینا اور سنتیں ادا کرنا درست ہے، البتہ فقہِ حنفی کے مطابق جمعہ کا وقت داخل ہونے سے پہلے سنتیں ادا کرنا درست نہیں ہے، لہٰذا حرمین شریفین میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی صورت میں اگر جمعہ کے فرائض سے پہلے سنتیں ادا کرنے کا موقع نہ مل سکے تو جمعہ کی ادائیگی کے بعد ان سنتوں کو ادا کرنا ضروری ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق:(168/2،ط:دار الكتاب الإسلامي)
(قوله ويجب السعي وترك البيع بالأذان الأول) لقوله تعالى {يا أيها الذين آمنوا إذا نودي للصلاة من يوم الجمعة فاسعوا إلى ذكر الله وذروا البيع} [الجمعة: ٩] ، وإنما اعتبر الأذان الأول لحصول الإعلام به ومعلوم أنه بعد الزوال إذ الأذان قبله ليس بأذان وهذا القول هو الصحيح في المذهب.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)