resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: فجر کی نماز کے اختتامی وقت اور طلوعِ آفتاب سے 10 منٹ قبل نماز پڑھنے کا شرعی حکم

(69447-No)

سوال: کیا صبح کی نماز کا قضاء وقت جو نقشہ پرطلوع آفتاب کا وقت ہے، عین اس وقت قضاء ہو جاتی ہے یا طلوع آفتاب سے10 منٹ پہلے قضاء ہوجاتی ہے؟ کیونکہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ طلوع آفتاب سے 10 منٹ پہلے مکروہ ٹائم ہوتا ہے اور اس وقت فجر کی نماز نہیں ہوتی۔ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔

جواب: عوام میں مشہور یہ بات غلط فہمی پر مبنی ہے کہ سورج نکلنے سے 10 منٹ پہلے مکروہ وقت شروع ہو جاتا ہے، درحقیقت مکروہِ تحریمی وقت طلوعِ آفتاب سے پہلے نہیں بلکہ سورج کا کنارہ نکلنے کے بعد سے شروع ہو کر سورج کے ایک نیزہ بلند ہونے (تقریباً 12 سے 13 منٹ بعد) تک رہتا ہے، لہٰذا اگر کسی کی آنکھ طلوعِ آفتاب سے 10 منٹ پہلے کھلے تو وہ فوراً وضو کر کے فجر کے فرض ادا کر لے (اور وقت تنگ ہونے کی صورت میں سنتیں چھوڑ دے)، وقت کے اندر نماز ادا کرنے سے اس کی نماز بلا کراہت درست اور ادا شمار ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

*بداية المبتدي: (ص: 11مكتبة ومطبعة محمد علي صبح - القاهرة)*
أول وقت الفجر إذا طلع الفجر الثاني وهو البياض المعترض في الأفق وآخر وقتها مالم تطلع الشمس.

*فتح القدير للكمال ابن الهمام: (1/ 217، ط: دار الفكر)*
(أول وقت الفجر إذا طلع الفجر الثاني وهو البياض المعترض في الأفق، وآخر وقتها ما لم تطلع الشمس) لحديث «إمامة جبريل - عليه السلام -، فإنه أم رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فيها في اليوم الأول حين طلع الفجروفي اليوم الثاني حين أسفر جدا وكادت الشمس تطلع» ، ثم قال في آخر الحديث: ما بين هذين الوقتين وقت لك ولأمتك.

والله تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)