سوال:
مفتی صاحب! میرے ایک دوست نے قربانی کے لیے ایک بچھڑا لیا، قربانی کے دن جب قصائی جانور کو ذبح کرنے کے لیے گرانے لگے تو فرش پر ماربل ہونے کی وجہ سے جانور کی ٹانگیں چر گئیں اور وہ گر گیا اور جلدی سے قصائی نے چھری پھیر دی، کیا اس جانور کی قربانی درست ہے؟
جواب: اگر ذبح کی تیاری کرتے وقت جانور میں کوئی عیب پیدا ہوجائے تو ایسے جانور کی قربانی درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (299/5، ط: دارالفکر)
ولو قدم أضحیۃ لیذبحہا فاضطربت في المکان الذي یذبحہا فیہ فانکسرت رِجلہا ثم ذبحہا علی مکانہا أجزأہ ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی