سوال:
چھوٹے بچے مدرسے میں قرآن مجید پڑھتے ہیں لیکن ان کو وضو کا پتہ نہیں ہوتا، پیشاب کرنے کے بعد وہ بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ لگاتے ہیں، کیا اس طرح بچوں کا بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ لگانا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نابالغ بچے شرعی احکام کے مکلف نہیں ہوتے، اس لیے ان پر وضو فرض نہیں ہے، لہذا ان کے لئے بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ لگانے کی گنجائش ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ وہ بھی بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ نہ لگائیں، تاکہ ان کی عادت اس پر پختہ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب یطلق الدعاء علی ما یشمل الثناء، 316/1- 317)
(ولا یکرہ مس صبي لمصحف ولوح) ۔ الدر المختار۔ قال الشامي تحت قولہ : (ولا یکرہ مس صبي) فیہ أن الصبي غیر مکلف ، والظاہر أن المراد لا یکرہ لولیہ أن یترکہ یمس ۔ (للضرورۃ) لأن في تکلیف الصبیان وأمرہم بالوضوء حرجاً بہم ، وفي تاخیرہ إلی البلوغ تقلیل حفظ القرآن ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی