عنوان:
سالگرہ منانا اور اس موقع پر دعا دینا(463-No)
سوال:
سالگرہ منانا اور اس موقع پر Happy birth day یا کوئی دعا دینا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ بچے کی سالگرہ (Birth day) منانا غیر مسلموں کا طریقہ اور مغربی ثقافت کی دَین ہے، جبکہ نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں کو غیروں کی مشابہت سے اجتناب کا حکم دیا ہے، لہذا سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنا، مرد و عورتوں کا مخلوط اجتماع کرنا، موسیقی، گانا اور سالگرہ کی مبارک باد دینا وغیرہ یہ سب غیر مسلم قوموں کی وہ خرافات ہیں جو مسلمانوں میں منتقل ہوگئی ہیں، لہذا مروجہ طریقہ سے سالگرہ منانا شرعاً جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب کرنا لازم ہے۔
البتہ اگر اولاد کی نعمت کے شکریہ کے طور پر مذکورہ بالا خرافات اور خلاف شرع کاموں سے بچتے ہوئے اس دن اہل و عیال کو جمع کرکے خوشی کی تقریب منعقد کی جائے تو اس کی گنجائش ہے، اور اس موقع پر بچے کو صحت و عافیت اور لمبی عمر کی دعا دینا بھی درست ہے،لیکن اس کو ضروری نہ سمجھا جائے اور اسے باقاعدہ رسم نہ بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (44/4، ط: المكتبة العصرية)
عن ابن عمر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من تشبه بقوم فهو منهم»
ماخذہ تبویب جامعہ دارالعلوم کراچی: (49/1769)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Salgirah ki mubarak baad dena, mubarakbaad, daina, Salgirah Mubarak, Saal Girah Mubarak,
Wishing Happy Birthday, Saying Happy Birthday, Greeting Happy Birthday, Happy Birthday to You, Happy Birthday Wishes, HBD, Happy Birthday Cake, Happy Birthday to a Friend