سوال:
میں حیض کی حالت میں "اسمائے حسنٰی" کی تسبیح پڑھتی ہوں، کیا میرا حالتِ حیض میں اسمائے حسنٰی کی تسبیح پڑھنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ حالتِ حیض میں قرآن مجید کی تلاوت ممنوع ہے، البتہ ذکر کرنا ممنوع نہیں ہے، چونکہ "اسمائے حسنٰی" ذکر میں داخل ہیں، لہذا حالتِ حیض میں اسمائے حسنٰی کی تسبیح پڑھنا شرعاً جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (38/1، ط: دار الفکر)
ويجوز للجنب والحائض الدعوات وجواب الأذان ونحو ذلك في السراجية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی