عنوان: "بخدا" اور "واللہ" کے لفظ سے قسم کھانے کا حکم (470-No)

سوال: میرے والد صاحب نے چند سال پہلے کپڑے کا کاروبار شروع کیا تھا، اور اس کاروبار میں ہمیں بعض مرتبہ نقصان اٹھانا پڑا، ایک مرتبہ والد صاحب نے یہ کہہ دیا کہ اگر بخدا اب کاروبار میں نقصان ہوا، تو میں یہ کاروبار ختم کردوں گا، اور پھر ایک سال بعد والد صاحب کو کچھ نقصان ہوا، لیکن والد صاحب نے وہ کاروبار ختم نہیں کیا، سوال یہ ہے کہ کیا "بخدا" کے لفظ سے قسم منعقد ہوجاتی ہے، اگر ہوجاتی ہے، تو کیا قسم ٹوٹ چکی ہے، اور اس کا کفارہ دینا ہوگا، نیز یہ بھی بتادیں کہ "واللہ" کے لفظ سے قسم منعقد ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ لفظِ "بخدا" کے ذریعے قسم کھانے سے قسم منعقد ہوجاتی ہے، اور اس قسم کے توڑنے سے قسم کا کفارہ بھی واجب ہوتا ہے، لہذا آپ کے والد کی قسم منعقد ہو کر ٹوٹ چکی ہے، اور ان پر کفارہ واجب ہے۔
قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلادیا جائے، یا دس مسکینوں کو ایک ایک جوڑا کپڑا پہنا دیا جائے، اور اگر اس کی طاقت نہ ہو، تو مسلسل تین دن روزے رکھے جائیں، نیز لفظِ "واللہ" کہنے سے بھی قسم منعقد ہوجاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایۃ: (کتاب الأیمان، 480/2)
(وَلَوْ قَالَ بِالْفَارِسِيَّةِ سوكند ميخورم بخداي يَكُونُ يَمِينًا)۔

و فیھا ایضا: (کتاب الأیمان، 479/2)
قَالَ (وَالْحَلِفُ بِحُرُوفِ الْقَسَمِ، وَحُرُوفُ الْقَسَمِ الْوَاوُ كَقَوْلِهِ وَاَللَّهِ وَالْبَاءُ كَقَوْلِهِ بِاَللَّهِ وَالتَّاءُ كَقَوْلِهِ تَاللَّهِ) لِأَنَّ كُلَّ ذَلِكَ مَعْهُودٌ فِي الْأَيْمَانِ وَمَذْكُورٌ فِي الْقُرْآنِ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1001 Jan 08, 2019
Bakhuda aur Wallah kay Lafz say Qasam Khaanay ka Hukm, Baa Khuda, Wallahu, ke lafz , se, qasm, khanay ka hukm, Khuda Ki Qasam, Allah Ki Qasam, In Alfaaz say Qasam uthaana, Ruling on use of words like By God for swearing, Taking oath by use of word By God, English Swear Words, Swearing Words, Can i use these words for swearing, Use of Names of Allah for Swearing

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Ruling of Oath & Vows

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.