سوال:
مفتی صاحب ! شرعی لحاظ سے کم سے کم حق مھر کتنا ہونا چاہیے؟
جواب: واضح رہے کہ مہر کی کم از کم مقدار دس درھم یا اس کی قیمت ہے، جو چاندی کے حساب سے دو تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے اعتبار سے اس کی مقدار تیس گرام چھ سو اٹھارہ ملی گرام (30.618) چاندی ہے۔
حق مہر متعین کرنے کے لیے مناسب یہ ہے کہ لڑکی کے خاندان کی دیگر لڑکیوں کا جو مہر مقرر کیا جاتا رہا ہے، اسی کے بقدر متعین کردیا جائے، تاہم لڑکے اور لڑکی والے باہمی رضامندی سے اس سے کم یا زائد رقم متعین کرنا چاہیں، تو کر سکتے ہیں، البتہ یہ ضروری ہے کہ مہر کی کم از کم مقدار جو اوپر ذکر کی گئی ہے، اس سے کم نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (باب المہر، 304/2، ط: رحمانیة)
واقل المھر عشرۃ دراھم۔‘‘ ولنا قولہ علیہ السلام: ولامھر اقل من عشرۃدراھم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی