سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہم قربانی کے لئے ایک جانور خرید کر لائے، گھر آنے کے بعد اس کے جسم پر خارش شروع ہوگئی، اب قربانی کا دن قریب آ رہا ہے، کیا اس خارش والے جانور کی قربانی کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: خارش زدہ جانور کی قربانی درست ہے، لیکن اگر خارش کا اثر گوشت تک پہنچ گیا ہو یا خارش کی وجہ سے جانور بالکل کمزور اور لاغر ہو گیا ہو تو اس کی قربانی درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (323/6، ط: سعید)
ویضحي بالجماء والجرباء السمینۃ فلو مہزولۃ لم یجز؛ لأن الجرب في اللحم نقص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی