عنوان: درود تنجینا کا ثبوت (476-No)

سوال: درود تنجینا کی فضیلت بتادیں۔

جواب: واضح رہے کہ احادیث مبارکہ میں اس کا ثبوت نہیں ملتا، البتہ بعض کتابوں میں اس کی تاریخ یہ ملتی ہے کہ  مشہور ادیب اور مؤرخ امام عبد الرحمن الصفوری الشافعیؒ نے اپنی مشہور کتاب "نزهة المجالس ومنتخب النفائس" (2/110،ط: مکتبة القاهره ،مصر) میں اورشيخ عمر بن علي بن سالم الفاكهاني نحوي مالكي نے"الفجر المنير "(ص48، ط: دارالکتب العلمیہ بیروت) میں اس درود کو ذکر فرمایا ہے کہ کسی اللہ والے کو سمندری سفر پیش آیا کہ سخت طوفان شروع ہوگیا اور سب غرق ہونے کو تھے کہ اس بزرگ کو نیند کا جھونکا آیا اور حضور پاک ﷺکی زیارت سے شرفیابی ہوئی۔ حضور ﷺ نے فرمایا: کہ سب سواروں سے کہو ! کہ یہ (درود تنجینا) پڑھیں، چنانچہ میری آنکھ کھلی اور ہم تمام لوگوں نے مذکورہ درود پڑھا، اللہ کے حکم سے طوفان تھم گیا۔
درود تنجینا کے الفاظ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلاَةً تُنْجِينَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ الأَهْوَالِ وَالآفَاتِ وَتَقْضِي لَنَا بِهَا جَمِيعَ الْحَاجَاتِ وَتْطَهِّرُنَا بِهَا مِنْ جَمِيعِ السَّيِّئاتِ وَتَرْفَعُنَا بِهَا عِنْدَكَ أَعْلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِهَا أَقْصَى الْغَايَاتِ مِنْ جَمِيعِ الْخَيْرَاتِ فِي الْحَيَاةِ وَبَعْدَ الْمَمَاتِ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3522 Jan 09, 2019
Darood e Tanjeena Ka Saboot, Darood-e-Tanjeena, Darood , Tanjina, Durood, Kia Darood e Tanjina Saabit hay, Nabi saw say saabit hay, Kia darood e tanjina parhna jaiz hay, Kia darood e tanjina Quran mein hay, Darood e Tanjeena kia hay, Darood e Tanjeena kay Alfaaz kia hain, Proof of Darood e Tanjeena, Is Darood e Taneena a true Darood, Is darood e tanjeena in Quran, Is Darood e Tanjeena in Hadees, Is Darood e Tanjeena authentic, What is Darood e Tanjeena

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.