عنوان: نکاح پر نکاح کرنے، اور ولد الحرام سے نکاح کرنے کا حکم(4770-No)

سوال: مفتی صاحب ! بکر کی والدہ پہلے سے ایک مرد کے نکاح میں تھی، اس نے پہلے شوہر سے طلاق لیے بغیر کورٹ میرج کر لی، جس سے بکر پیدا ہوا۔
اس تناظر میں سوال یہ ہے کہ نکاح پر نکاح کرنے کا کیا حکم ہے؟
نیز یہ بھی بتا دیں کہ کیا بعد والے نکاح سے پیدا ہونے والے لڑکے بکر کے نکاح میں زید اپنی بچی دے سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: 1۔ واضح رہے کہ عورت کا ایک شخص کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرے شخص سے نکاح کرنا ناجائز اور حرام ہے، اور دوسرا نکاح منعقد ہی نہیں ہوگا۔

2- اگر دوسرے شوہر کو پہلے نکاح کا علم نہیں تھا، تو ایسی صورت میں لڑکے کا نسب دوسرے شوہر سے ثابت ہوجائے گا، اور اگر دوسرے شوہر کو پہلے نکاح کا علم تھا، پھر بھی اس نے نکاح پر نکاح کرلیا، تو نسب کسی سے ثابت نہیں ہوگا، اور اولاد ولد الحرام ہوگی، البتہ دونوں صورتوں میں پیدا ہونے والی اولاد سے کسی کا نکاح کرنا جائز ہے، کیونکہ نکاح کے مانع ہونے کی وجوہات (کفر و ارتداد وغیرہ ) میں سے کوئی بھی وجہ موجود نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 24)
وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ۖ كِتَابَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ۚ وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَٰلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَافِحِينَ ۚ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ مِنْهُنَّ فَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً ۚ وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرَاضَيْتُمْ بِهِ مِنْ بَعْدِ الْفَرِيضَةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًاo

رد المحتار: (مطلب فی النکاح الفاسد، 132/3)
"أما نكاح منكوحة الغير ومعتدته فالدخول فيه لايوجب العدة إن علم أنها للغير؛ لأنه لم يقل أحد بجوازه فلم ينعقد أصلاً".

الھندیۃ: (288/2)
لایجوز للرجل أن یتزوج زوجۃ غیرہ وکذلک المعتدۃ،کذا فی السراج الوہاج۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 536 Jul 08, 2020
nikah per / par nikaah karne / karney, or walad ul haram se / sey nikah karne ka hukum / hukm, Ruling on marriage upon marriage, and marriage with the child who born by the Haram way / walad ul haram

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.