عنوان: 2 بیوہ، 3 بیٹے اور 2 بیٹیوں میں تقسیمِ میراث(4777-No)

سوال: مفتی صاحب ! نظر محمد کا انتقال ہو گیا ہے، ورثاء میں دو (2) بیویاں (بی بی ناز بخت اور بی بی مریم)، چار (4) بیٹے (عرفان، منظور، امام علی، اور ابوبکر) اور دو (2) بیٹیاں (بی بی جمیلہ، بی بی روبینہ) ہیں، ابھی میراث تقسیم نہیں ہوئی تھی کہ ایک بیٹے ابوبکر کا بھی انتقال ہو گیا ہے، ابوبکر کے ورثاء میں والدہ (بی بی مریم)، 3 بھائی (عرفان، منظور اور امام علی) اور 2 بہنیں (بی بی جمیلہ، بی بی روبینہ) ہیں، ان میں وراثت کیسے تقسیم ہوگی؟

جواب: مرحومین کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد ایک ہزار نو سو بیس (1920) حصوں میں تقسیم کی جائے گی، جس میں سے بی بی ناز بخت کو ایک سو بیس (120)، بی بی مریم کو ایک سو چہتر (176)، عرفان کو چار سو چھ (406)، منظور کو چار سو چھ (406)، امام علی کو چار سو چھ (406)، بی بی جمیلہ کو دو سو تین (203) اور بی بی روبینہ کو دو سو تین (203) حصے ملیں گے۔
اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں:
بی بی ناز بخت کو % 6.25 فیصد
بی بی مریم کو %9.16 فیصد
عرفان کو % 21.14 فیصد
منظور کو % 21.14 فیصد
امام علی کو % 21.14 فیصد
بی بی جمیلہ کو % 10.57 فیصد
بی بی روبینہ کو % 10.57 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
فان کان لہ اخوۃ فلامہ السدس....الخ

و قوله تعالی: (النساء، الایة: 12)
فإن کان لکم ولد فلھن الثمن مما ترکتم....الخ

السنن الکبری للبیہقی: (باب میراث إلاخوۃ و الأخوات لأب و أم أو لأب، رقم الحدیث: 12581، 288/9، ط: دار الفکر)
عن زیدبن ثابت فإن کان معہن أخ ذکر فإنہ لافریضۃ لأحد من الأخوات، ویبدأ بمن شرکہم من أہل الفرائض فیعطون فرائضہم فما فضل بعد ذلک کان بین الإخوۃ والأخوات للأب والأم  للذکر مثل حظ الأنثیین۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 467 Jul 08, 2020
do bewaa, teen bete or / aur do betiyoo me / mein taqseem e meraas, Distribution of inheritance among 2 widows, 3 sons and 2 daughters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.