عنوان: "اگر میں نے انیلہ سے شادی نہیں کی تو تجھے طلاق" کہنے کا حکم(4799-No)

سوال: مفتی صاحب ! انیلہ زید کی رضاعی بھانجی تھی اور زید کو اس بات کا علم نہیں تھا، زید نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں نے انیلہ سے شادی نہیں کی، تو تجھے طلاق.
رہنمائی فرمائیں کہ اب اس کا کیا حل ہوگا، جب کہ انیلہ زید کی منکوحہ نہیں بن سکتی؟

جواب: مذکورہ صورت میں زید کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی٬ جس کا حکم یہ ہے کہ عدت کے اندر رجوع کیا جا سکتا ہے٬ اگر عدت کے اندر رجوع نہیں کیا گیا تو یہ نکاح ختم ہوجائے گا٬ البتہ باہمی رضامندی سے گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کیا جاسکتا ہے۔
صورت مسؤلہ میں طلاق رجعی واقع ہونے کی توجیہ یہ ہے کہ طلاق کو معلق کرتے وقت زید کو معلوم نہیں تھا کہ انیلہ اس کی رضاعی بھانجی ہے٬ اس لئے بظاہر تعلیق صحیح ہوگئی٬ اور چونکہ یہ نکاح آئندہ کسی بھی وقت منعقد نہیں ہوسکتا٬ (شرعا ممنوع ہونے کی وجہ سے) اس لئے شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (كتاب الطلاق، الباب الرابع فِي الطلاقِ بالشّرْطِ، الفصل الثّالث في تعلِيق الطّلاق بكلمة إن و إِذَا و غيرهما)
"وَإِذا أَضافهُ إلى الشَّرْطِ وَقعَ عَقِيب الشَّرْطِ اتِّفَاقًا مِثْلُ أَنْ يَقُولَ لِامْرَأَتِهِ: إنْ دَخَلْتُ الدَّار فَأَنْت طَالِقٌ"

البحر الرائق: (338/4، ط: دار الفکر)
"كل فعل حلف أنه يفعله في المستقبل، وأطلقه، ولم يقيده بوقت لم يحنث حتى يقع الإياس عن البر مثل ليضربن زيدا أو ليعطين فلانة أو ليطلقن زوجته وتحقق اليأس عن البر يكون بفوت أحدهما فلذا قال في غاية البيان، وأصل هذا أن الحالف في اليمين المطلقة لا يحنث ما دام الحالف والمحلوف عليه قائمين لتصور البر فإذا فات أحدهما فإنه يحنث. اه"

رد المحتار: (349/3، ط: دار الفکر)
"بخلاف ما إذا كان شرط الحنث أمرًا عدميًا، مثل: إن لم أكلم زيدًا أو إن لم أدخل فإنها لاتبطل بفوت المحل بل يتحقق به الحنث لليأس من شرط البر وهذا إذا لم يكن شرط البر مستحيلاً، وإلا فهو مسألة الكوز، وقد علمت ما فيها من التفصيل، وليس منها قوله لأصعدن السماء، فإن اليمين فيها منعقدة ويحنث عقبها لأن صعود السماء أمر ممكن"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 512 Jul 09, 2020
agar mai nay aneela say shadi nahi ki tujhay talaaq kehnay ka hukum, Ruling / Order to say "If I don't marry Anila then I divorce you".

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.