سوال:
مفتی صاحب! ہم نے قربانی کے لئے ایک بکری لی، جو دودھ دینے والی تھی، اس میں سے میرے ایک دوست نے بغیر بتائے دودھ نکال لیا، تو ہم نے وہ دودھ اسی وقت ضائع کر دیا، اب اس بکری کی قربانی کرنا کیسا ہے؟
جواب: قربانی کے جانور کا دودھ نکالنا جائز نہیں ہے، اگر کسی نے ایسا کرلیا تو دودھ یا اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے، البتہ اگر جانور باہر نہ چرتا ہو بلکہ اس کو چارہ خرید کر کھلایا جارہا ہو تو اس کا دودھ استعمال کرنا جائز ہے، تاہم اس صورت میں بھی دودھ صدقہ کرنا بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (301/5، ط: رشیدیة)
ولو حلب اللبن من الاضحیۃ قبل الذبح او جز صوفھا یتصدق ولا ینتفع بہ کذا فی الظھیریۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی