سوال:
اگر کوئی شخص قربانی کرے اور قربانی کے جانور سے وہ شخص نیت کرے کہ اس جانور کے گوشت سے خاندان والوں کو ولیمہ کی دعوت کا کھانا کھلاؤں گا، تو اس کے قربانی کا کیا حکم ہے؟
جواب: قربانی کے جانور میں اگر تقرب الی اللہ کی کوئی بھی نیت ہو، جیسے: عقیقہ، ولیمہ، تو اس نیت سے قربانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اگر صرف گوشت حاصل کرنے کی نیت ہو، تو قربانی صحیح نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (الباب الثامن فیما یتعلق بالشرکۃ فی الضحایا، 304/5، ط: دار الفکر)
یشارک المضحي فیما یحتمل الشرکۃ من لا یرید القربۃ رأسًا؛ فإن شارک لم یجز عن الأضحیۃ، وکذا ہٰذا في سائر القرب إذا شارک المتقرب من لا یرید القربۃ لم تجز عن القربۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی