عنوان: قربانی کی تعداد اور مرحومین کی طرف سے قربانی کرنا(4836-No)

سوال: مفتی صاحب ! شریعت میں قربانی کی کوئی تعداد متعین ہے کہ سات کرنی ہے یا ویسے لوگوں نے اپنی طرف سے بنایا ہوا ہے؟
یا جب تک آپ صاحب نصاب ہیں، قربانی کرنی ہے؟
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اپنی طرف سے سات حصہ کی قربانی کرنے کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کرنی چاہیے، یہ بات کہاں تک درست ہے؟

جواب: واضح رہے کہ ہر عاقل٬ بالغ مسلمان مرد و عورت جو صاحب نصاب ہو٬ اس پر قربانی واجب ہے٬ اور قربانی کے دنوں میں ایک دفعہ واجب قربانی کرنے سے وجوب ادا ہوجاتاہے-
صاحب نصاب شخص کا ایک سے زائد قربانیاں کرنا "نفل" کہلاتا ہے٬ جو شرعا لازم نہیں ہے٬ لیکن اگر کوئی کرلے٬ تو نفل قربانی کا ثواب ملے گا٬ نفلی قربانی جس طرح اپنی طرف سے کی جاسکتی ہے٬ اسی طرح مرحومین کی طرف سے بھی کی جاسکتی ہے٬ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی طرف سے قربانی کرنے کے علاوہ امت کے افراد کی طرف سے بھی کرتے تھے٬ لیکن ایسا کرنا لازم یا واجب نہیں ہے٬ لہذا اگر کوئی شخص واجب قربانی کرنے کے بعد کوئی بھی نفلی قربانی نہ کرے٬ تو اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (326/6، ط: دار الفکر)
"قد صح «أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ضحى بكبشين أحدهما عن نفسه والآخر عمن لم يذبح من أمته» وإن كان منهم من قد مات قبل أن يذبح اه"

و فیه ایضا: (595/2، ط: دار الفکر)
"(قوله: بعبادة ما) أي سواء كانت صلاةً أو صوماً أو صدقةً أو قراءةً أو ذكراً أو طوافاً أو حجاً أو عمرةً، أو غير ذلك من زيارة قبور الأنبياء عليهم الصلاة والسلام، والشهداء والأولياء والصالحين، وتكفين الموتى، وجميع أنواع البر، كما في الهندية، ط۔ وقدمنا في الزكاة عن التتارخانية عن المحيط: الأفضل لمن يتصدق نفلاً أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات؛ لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره شيء.''

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 700 Jul 16, 2020
qurbani / qurbaani ki tadad / tadaad or marhomien / marhumeen ki taraf se / sey qurbani / qurbaani karnaa, The number of sacrifices and the offering / doing of sacrifices on behalf of the deceased

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.