سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر قربانی کے جانور کی آنکھ خراب ہو، اس طور پر کہ یا تو وہ بھینگا ہو یا اس کی بینائی بالکل ختم ہو گئی ہو یا اس کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی ہو، تو اس صورت میں اس کی قربانی کرنے کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: بھینگے جانور کی قربانی کرنا درست ہے، البتہ اندھے اور کانے جانور کی قربانی درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الأضحیة، 323/6، ط: سعید)
ولا بالعمیاء والعوراء
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی