عنوان: شادی شدہ شخص کا اپنے آپ کو غیر شادی شدہ لکھوانا یا کہنا (4865-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر کوئی شادی شدہ شخص اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے نے غیر شادی شدہ کہے، یا کسی فارم وغیرہ میں اپنے آپ کو غیر شادی شدہ لکھوائے، تو کیا ایسا کرنے سے اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

جواب: شادی شدہ ہونے کے باوجود اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے غیر شادی شدہ کہنا یا کسی فارم وغیرہ میں غیر شادی شدہ لکھوانا، جھوٹ اور دھوکا ہے، جو کہ کبیرہ گناہ ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے، تاہم اس طرح جھوٹ بولنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (99/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
عن أبي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من حمل علينا السلاح فليس منا، ومن غشنا فليس منا»

رد المحتار: (427/6، ط: دار الفکر)
أن عين الكذب حرام قال: وهو الحق قال تعالى - {قتل الخراصون} [الذاريات: ١٠]-

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 869 Jul 23, 2020
shadi shuda shaks ka apny aap ko gair shadi shuda likhwana ia kehna, A married person writing or saying that he or she is unmarried

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.