سوال:
سوال یہ کہ میری بیوی نے تین چار روز تک مجھے کئی مرتبہ یہ کہا کہ "آج سے میں تمہاری بہن ہوں، اور آپ میرے بھائی ہو"، تو کیا ایسا کہنے سے ہمارا نکاح ٹوٹ جائے گا؟
جواب: بیوی کے لیے خاوند کو بھائی کہنا اور اپنے آپ کو خاوند کی بہن کہنا درست نہیں ہے، لہذا ایسے الفاظ کہنے سے پرہیز کرنا چاہیے، تاہم ان الفاظ کے کہنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اور دونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (470/3، ط: دار الفکر)
فقد صرحوا بأن قوله لزوجته يا أخية مكروه. وفيه حديث رواه أبو داود «أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - سمع رجلا يقول لامرأته يا أخية فكره ذلك ونهى عنه»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی