عنوان: قربانی کا جانور متعین کرنے کا طریقہ(4871-No)

سوال: مفتی صاحب ! دو آدمیوں نے منڈی سے چالیس افراد کے لیے بکرے خریدے، ہر بکرے کے کان پر نمبر لگا دیے، اب ان چالیس بکروں کو ذبح کرنے کے لیے جب مذبح میں دیں گے تو ان چالیس آدمیوں کی جانب سے کس طرح نیت کی جائے گی، تاکہ ان چالیس آدمیوں میں سے ہر شخص کی قربانی درست ہو جائے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں ہر بکرے کو ایک متعین نمبر دے دیا جائے اور وہ نمبر قربانی کرنے والوں میں سے ہر ایک کے لیے مخصوص کر دیا جائے، ایسا کرنے سے ہر شخص کے لیے اس کا جانور متعین ہو جائے گا جو کہ قربانی کے لیے شرط ہے، اس طرح سب کی طرف سے قربانی درست ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (کتاب الأضحیة، 312/6، ط: دارالفکر)

شرعاً ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ فی وقت مخصوص۔

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 717 Jul 23, 2020
qurbani ka janwar mutayyan karne ka tariqa, Method of determining sacrificial animal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.