سوال:
مفتی صاحب! اگر کسی شخص پر قربانی واجب ہو اور وہ قربانی کے ایام میں قربانی نہیں کرسکا، تو اب اس کے لیے شرعاً کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کسی شخص پر قربانی واجب ہو، اور قربانی کے تین دن گزر گئے، لیکن اس نے قربانی نہیں کی، تو اب ایک بکری یا بھیڑ کی قیمت صدقہ کردے، اور اگر جانور خرید لیا تھا، مگر کسی وجہ سے قربانی نہیں کرسکا، تو بعینہ وہی جانور صدقہ کرنا ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (320/6، ط: سعید)
ولو ترکت التضحیۃ ومضت ایامہا تصدق بہا حیۃ واں تصدق بقیمتھا اجزاہ ایضا لان الواجب ھنا التصدق بعینھا وھذا مثلہ فیما ھو المقصود۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی