عنوان: لنگڑے جانور کی قربانی(4882-No)

سوال: ہم مویشی منڈی سے قربانی کا جانور خرید کر لائے، رات ہونے کی وجہ سے منڈی میں قربانی کے جانور کو صحیح طرح دیکھ نہیں سکے، گھر لے کر آئے تو پتا چلا کہ اس کی ایک ٹانگ میں مسئلہ ہے اور وہ لڑکھڑا کر چلتا ہے تو کیا اس طرح لنگڑے جانور کی قربانی کرنا درست ہے؟

جواب: اگر جانور اس قدر لنگڑا ہو کہ تینوں پاؤں زمین پر رکھ کر چلتا ہو، اور چلنے میں چوتھے پاؤں کا سہارا بھی لیتا ہو تو اس جانور کی قربانی درست ہے، لیکن اگر جانور کا لنگڑا پن اس قدر زیادہ ہو کہ صرف تین پاؤں سے چلتا ہو، اور چوتھا پاؤں زمین پر نہیں رکھ سکتا ہو یا پاؤں زمین پر رکھتا ہو، لیکن اس پر اپنے جسم کا وزن نہیں ڈال سکتا ہو تو اس جانور کی قربانی درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (323/6، ط: سعید)

ولا العرجاء ؛ أي التي لا یمکنہا المشي برجلہا العرجاء إنما تمشي بثلاث قوائم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3300 Jul 23, 2020
langray janwar ki qurbani , Sacrifice of lame animal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.