سوال:
حضرت! میں اپنے والد صاحب مرحوم کو ثواب پہنچانے کی نیت سے صدقہ کرنا چاہتا ہوں، لیکن سوال یہ پوچھنا تھا کہ کسی مرحوم کی طرف سے صدقہ کرنا زیادہ بہتر ہے یا اس کی طرف سے قربانی کرنے میں زیادہ ثواب ہے؟
جواب: ایام قربانی میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے پیسہ یا کوئی اور چیز صدقہ کرنے سے بہتر قربانی کرنا ہے، کیوں کہ حدیث شریف کے مطابق ان دنوں میں سب سے زیادہ محبوب عمل جانور کو قربان کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
خلاصۃ الفتاویٰ: (320/4)
شراء الاضحیۃ بعشرۃ اولیٰ من ان یتصدق بالف لان القربۃ التی تحصل باراقۃ الدم لا تحصل بالصدقۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی