عنوان: میت کی طرف سے قربانی کرنا(4891-No)

سوال: مفتی صاحب! کیا اپنے کسی فوت شدہ رشتہ دار کی طرف سے قربانی کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اور اس کی کیا صورت ہوگی؟

جواب: اگر استطاعت ہو تو میت کی طرف سے قربانی کرنا جائز، بلکہ مستحسن ہے، اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہر میت کے لیے الگ الگ حصہ رکھنا ضروری ہے، ایک حصہ ایک سے زیادہ مرحومین کے لیے کافی نہیں ہے، البتہ اپنی طرف سے ایک نفلی قربانی کرکے اس کا ثواب ایک سے زائد مرحومین کو بخش سکتے ہیں، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری امت کی طرف سے ایک مینڈھا قربان کیا تھا۔
اگر کسی کی گنجائش ہو، تو مُردوں کو ثواب پہنچانے کے لیے قربانی کرنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ یہ بڑی فضیلت اور ثواب کا کام ہے، اور یہ عمل ان شاءاللہ مُردوں کے دفع عذاب اور رفع درجات کا باعث بنے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (ص: 127، ط: قدیمی)

عن جابر قال ذبح النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم یوم الذبح کبشین اقرنین املحین موجوئین فلمّا وجہما قال انی وجّھت وجہی ....اللھم منک ولک عن محمد وامتہ....
وفی روایۃ: اللھم تقبل من محمد وآل محمد ومن امۃ محمد ثم ضحی بہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2493 Jul 24, 2020
mayyat ki taraf se qurbani , Sacrifice on behalf of the deceased

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.