سوال:
السلام علیکم، حضرت جانور کو ذبح کرنے کے بعد جو خون نکلتا ہے، اس کے بارے میں شرعاً کیا حکم ہے؟ کیا وہ خون پاک ہے یا ناپاک؟
جواب: ذبح کرتے وقت جو خون جانور کی رگوں سے بہتا ہوا نکلتا ہے، وہ خون ناپاک ہے، اگر بدن یا کپڑوں پر لگ جائے، تو اس کو بھی ناپاک کر دے گا، البتہ جو خون جانور کے گوشت میں لگا رہ جاتا ہے، وہ پاک ہے، اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملي: (فصل في الآسار، ص: 195، ط: سهیل أکیدمي)
ما لزق من الدم السائل باللحم فهو نجس، وما بقي في اللحم والعروق من الدم الغیر السائل فلیس بنجس".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی