سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی شخص قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت "بسم اللہ اللہ اکبر" کی جگہ کوئی اور لفظ کہہ دے، مثلاً "سبحان اللہ" وغیرہ تو قربانی درست ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب: ذبح کرنے کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ "بسم اللہ أللہ أکبر" کہہ کر ذبح کرے، البتہ اگر ذبح کرنے والے نے "بسم اللہ"، "سبحان اللہ"، "الحمدللہ" یا "اللّٰہ اکبر" کہہ دیا، تو اس صورت میں بھی قربانی ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الذبائح، 301/6، ط: سعید)
لا تحل ذبیحة ....تارک تسمیة عمداً....فإن ترکھا ناسیاً حل .....والشرط فی التسمیة ھو الذکر الخالص عن شوب الدعاء وغیرہ.....والمستحب أن یقول: بسم اللہ أللہ أکبر ۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی