عنوان: پینشن میں میراث کا شرعی حکم(4901-No)

سوال: مفتی صاحب ! ایک شخص کا بیرون ملک انتقال ہو گیا ہے، پسماندگان میں اسکی بیوہ، دو بالغ بیٹا بیٹی، اور ایک نابالغ بیٹا ہیں اور بچوں کی سرپرست اب انکی والدہ ہیں۔
اس تناظر میں سوال یہ ہے کہ اس شخص کی پینشن کی رقم کیا اسکی بیوہ کو ملے گی، تاکہ وہ ان پیسوں سے بچوں کی صحیح پرورش کرسکے یا وہ رقم سارے بچوں میں تقسیم ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ پینشن کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے، لہذا پینشن کی رقم ادارہ جس کے نام پر جاری کرے، وہی اس کا مالک ہوتا ہے، اس میں میراث جاری نہیں ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (57/7، ط: دار الکتب العلمیة)
 لأن الإرث إنمّا یجري في المتروک من ملک أو حق للمورث علی ماقال علیہ الصلاۃ والسلام من ترک مالا أو حقا فہو لورثتہ۔
 ‎
الدر المختار: (51/5، ط: دار الفکر)
الملک مامن شانہ أن یتصرف فیہ بوصف الاختصاص۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2593 Jul 24, 2020
penshion / pention me / mey miras / miraas ka shari / sharai hokom / hokum, Shariah Ruling on Inheritance in Pension

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.