سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! قربانی کا کیا مطلب ہے؟ ذرا وضاحت سے بیان فرما دیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب: قربانی کے جانور کو عربی میں اُضحیۃ، اِضحیۃ (اضاحی)، ضحیۃ (ضحایا) اور اضحاۃ (اضحی) کہتے ہیں۔
لغت میں "اضحیۃ" ہر اس جانور کا نام ہے، جسے قربانی کے دن ذبح کیا جاتا ہے، اس آخری لفظ کے اعتبار سے اس دن کو"یوم الاضحی" یعنی قربانی کا دن کہتے ہیں۔(لسان العرب: مادۃ ضحی، 477/14، ط: دار صادر)
اصطلاحی تعریف: خاص عمر کے مخصوص جانور کو اللہ کا تقرب حاصل کرنے کی نیت سے مخصوص وقت میں مخصوص شرائط اور سبب کے ساتھ ذبح کرنے کو "اضحیۃ" کہتے ہیں۔(الھندیة: 291/5، دارالفکر، بیروت)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب الاضحیة، 312/6)
الاضحیۃ شرعاً ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ فی وقت مخصوص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی