سوال:
ہماری شادی کو تقریبا چھ سال گزر چکے ہیں، ہم دونوں کے درمیان بڑی محبت ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں، لیکن معلوم نہیں کیوں میرے شوہر نے صحت و تندرستی کے باوجود مجھ سے پانچ ماہ سے ازدواجی تعلق قائم نہیں کیا ہے، اور ہماری کوئی اولاد بھی نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ کیا پانچ ماہ تک ازدواجی تعلق قائم نہ کرنے سے ہمارے نکاح پر کوئی اثر تو نہیں پڑے گا؟
جواب: شریعت مطہرہ نے میاں بیوی پر ایک دوسرے کے حقوق رکھے ہیں، لہذا آپ کے شوہر کا صحت و تندرستی کے باوجود پانچ ماہ تک ازدواجی تعلق قائم نہ کرنا غلط بات ہے، تاہم پانچ ماہ تک ازدواجی تعلق قائم نہ کرنے کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، دونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (84/3، ط: دار الکتاب الاسلامی)
ومنها وجوب المهر عليه، ومنها وجوب النفقة والكسوة، ومنها حرمة المصاهرة، ومنها الإرث من الجانبين، ومنها وجوب العدل بين النساء في حقوقهن، ومنها وجوب طاعته عليها إذا دعاها إلى الفراش، ومنها ولاية تأديبها إذا لم تطعه بأن نشزت، ومنها استحباب معاشرتها بالمعروف، وعليه حمل الأمر في قوله تعالى، {وعاشروهن بالمعروف} [النساء: ١٩] ، وهو مستحب لها أيضا والمعاشرة بالمعروف الإحسان قولا، وفعلا وخلقا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی