سوال:
اگر کوئی شخص کسی عورت کے خاص مقام پر شہوت کے ساتھ ہاتھ لگائے، اور بوس و کنار نہ کرے اور نہ ہی زنا کرے، تو کیا اس شخص کے لیے اس عورت کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص کسی عورت کے خاص مقام پر شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا لے، تو اس سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے، اور مذکورہ شخص پر اس عورت کی بیٹی ہمیشہ کے لئے حرام ہوجاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (32/3، ط: دار الفکر)
(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لا يمنع الحرارة۔۔الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی