عنوان: بیویوں کے درمیان برابری کن چیزوں میں لازم ہے؟ (4949-No)

سوال: مفتی صاحب! میری دو بیویاں ہیں، میں نے سنا ہے کہ جو شخص بیویوں کے درمیان برابری نہ کرے، اس کے بارے میں سخت وعیدیں آئی ہیں، سوال یہ ہے کہ شوہر پر کن کن چیزوں میں بیویوں کے درمیان برابری کرنا لازم ہے؟

جواب: جس شخص کی دو یا دو سے زیادہ بیویاں ہوں، اس کے ذمہ چند چیزوں میں برابری کرنا لازم ہے:
(1) شب باشی میں برابری کرنا، یعنی جتنی راتیں ایک بیوی کے ساتھ رہتا ہے، اتنی ہی راتیں دوسری بیوی کے ساتھ بھی رہے، تاہم ہمبستری میں برابری کرنا ضروری نہیں ہے۔

(2) نان ونفقہ میں برابری کرنا، یعنی کھانا پینا، لباس و پوشاک، رہائش اور خرچہ میں برابری کرے۔
(3) معاملات اور برتاؤ میں برابری کرنا، یعنی اگر پہلی سے اچھا برتاؤ کرتا ہے، تو دوسری سے بھی ایسا ہی اچھا برتاؤ کرے، اور اسی طرح اگر ایک کو تحفہ دیتا ہے، تو دوسری کو بھی تحفہ دے۔
تاہم اگر سفر پر جارہا ہو، تو سفر میں برابری لازم نہیں ہے، بلکہ جس بیوی کو چاہے سفر میں ساتھ لے جاسکتا ہے، البتہ سفر میں لیجانے کے لیے بیویوں کی دلجوئی کے لیے بہتر یہ ہے کہ قرعہ اندازی کرلے، اور جس کے نام کا قرعہ نکلے، اسے سفر پر لے جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (201/3، ط: دار الفکر)
(يجب) وظاهر الآية أنه فرض نهر (أن يعدل) أي أن لا يجور (فيه) أي في القسم بالتسوية في البيتوتة (وفي الملبوس والمأكول) والصحبة (لا في المجامعة) كالمحبة بل يستحب.

الھندیۃ: (341/1، ط: دار الفکر)
وله أن يسافر ببعض نسائه دون البعض والأولى أن يقرع بينهن تطييبا لقلوبهن وإذا قدم من السفر ليس للأخرى أن تطلب من الزوج أن يسكن عندها مثل ما كان عند التي سافر بها.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2167 Jul 28, 2020
biwion kay dramiaan barabri kin cheezon mai laazim hai?, In what things is Equality between wives required ?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.