عنوان: مسلسل خون بہنے کی صورت میں کپڑوں اور وضو کا حکم(496-No)

سوال: اگر کسی شخص کے کمر میں پھوڑا ہوگیا ہو جس سے دوا لگانے کے باوجود تھوڑی مقدار میں مسلسل خون نکل رہا ہو، جو بھی لباس وہ پہنتا ہے، کمر کے حصے پر وہ خون آلودہ ہوجاتا ہے، بار بار پانی سے صاف کرنے سے زخم خراب ہونے کا اندیشہ ہے، ایسی صورت میں پاکی کا اہتمام کیسے کیا جائے، کیا ایک ہی لباس میں پورا دن گزارا جاسکتا ہے اور کیا ہر نماز سے پہلے وضو کرنا ضروری ہے اور کیا زخم کی صفائی بھی کرنی ہوگی؟

جواب: اگر کسی شخص کے زخم سے مسلسل خون بہتا ہو اور وہ جب بھی کپڑے بدلے، ناپاک ہوجاتے ہوں تو اس کے کپڑوں کی پاکی کا حکم یہ ہے کہ اگر اس کو یقین ہو کہ کپڑے دھونے کے بعد نماز سے فارغ ہونے سے پہلے کپڑے دوبارہ ناپاک نہیں ہوں گے تو کپڑے کے اس ناپاک حصے کو دھونا ضروری ہے، اور اگر نماز سے فارغ ہونے سے پہلے دوبارہ ناپاک ہونے کا یقین ہو تو اس کا دھونا ضروری نہیں ہے۔ اسی طرح اگر پانی یا دوسری چیزوں سے زخم صاف کرنے کی وجہ سے زخم کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو صرف وضو کرلیا جائے اور زخم خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو پہلے زخم کے اردگرد لگے ہوئے خون کو صاف کیا جائے، پھر وضو کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (41/1، ط: دار الفکر)
إذا كان به جرح سائل وقد شد عليه خرقة فأصابها الدم أكثر من قدر الدم أو أصاب ثوبه إن كان بحال لو غسله يتنجس ثانيا قبل الفراغ من الصلاة جاز أن لا يغسله وصلى قبل أن يغسله وإلا فلا هذا هو المختار هكذا في المضمرات۔۔۔۔رجل رعف أو سال عن جرحه الدم ينتظر آخر الوقت فإن لم ينقطع توضأ وصلى قبل أن يغسله قبل خروج الوقت كذا في الذخيرة.

الدر المختار: (306/1، ط: دار الفکر)
(وإن سال على ثوبه) فوق الدرهم (جاز له أن لا يغسله إن كان لو غسله تنجس قبل الفراغ منها) أي: الصلاة (وإلا) يتنجس قبل فراغه (فلا) يجوز ترك غسله، هو المختار للفتوى،

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2148 Jan 09, 2019
Khoon musalsal nikalnay ki soorat mein kapray aur wuzu ka hukm, Khun, nikalne, ke, sorat, surat, main, kapre, wudu, Ruling on clothing and ablution in case of continuous bleeding, If bleeding is continuous what is ruling on ablution, If bleeding is not stopping ruling on ablution, Ruling on dress if bleeding is permanent

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.