resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: اعتکاف کے فضائل(4965-No)

سوال: مفتی صاحب! میں الحمداللہ ہر سال رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھا ہوں، مجھے یہ بتا دیں کہ اعتکاف میں بیٹھنے کے فضائل کیا ہیں؟ اور اس پر کیا اجر ملتا ہے، تاکہ میرا حوصلہ مزید بلند ہو جائے۔

جواب: اعتکاف میں بیٹھنے کے فضائل درج ذیل ہیں:
(1) حضور اقدس ﷺ نے رمضان المبارک کے شروع کے دس دن کا اعتکاف کیا، پھر فرمایا کہ میں نے شبِ قدر کی تلاش میں شروع کے دس دن کا اعتکاف کیا، پھر درمیان کے دس دن کا اعتکاف بھی اسی واسطہ کیا تھا، پھر مجھے کسی بتانے والے (فرشتے) نے بتایا کہ وہ آخری دس دن میں ہے، (اس لیے آخری دس دن کا اعتکاف کرنا ہے) جو شخص تم میں سے اعتکاف کرنا چاہے کرلے، چنانچہ آخری دس دن کا اعتکاف فرمایا، صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے آپ ﷺ کے ساتھ اعتکاف کیا۔(مسلم، 370/1، ط قدیمی)
(2) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رمضان المبارک کے آخری دس دنوں کے اعتکاف کرنے کا ثواب دو حج اور دو عمروں کے برابر ہے۔(البیھقی، 220/1)
(3) رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے کہ اعتکاف کرنے والا گناہوں سے بچا رہتا ہے اور اس کے لیے (بغیر کیے بھی) اتنی ہی نیکیاں لکھی جاتی ہیں، جتنی کرنے والے کے لیے لکھی جاتی ہیں۔
(ابن ماجہ، ص127، ط قدیمی)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (باب لیلة القدر، الفصل الاول، 182/1، ط: یاسر ندیم، دیوبند)
عن ابی سعید الخدری رضی اللّٰہ عنہ ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اعتکف العشر الاول من رمضان ثم اعتکف العشر الاوسط فی قبۃ ترکیۃ ثم اطلع راسہ فقال انی اعتکف العشر الاول التمس ہٰذہٖ الیلۃ ثم اعتکف العشر الاوسط ثم اتیت فقیل لی انہا فی العشر الاواخر فمن کان اعتکف معی فلیعتکف العشر الاواخر ۔

و فیھا ایضاً: (220/1)
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: (( من اعتکف عشرا فی رمضان کان کحجتین و عمرتین رواہ البیہقی

و فیھا ایضاً: (183/1)
اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ فِی الْمُعْتَکِفِ ھُوَ یَعْتَکِفُ الذُّنُوْبَ وَ یُجْزیٰ لَہ‘ مِنَ الْحَسَنَاتِ کَعَامِلِ الْحَسَنَاتِ کُلِّہَا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

aetikaf kay fazail اعتکاف کی فضیلت, Virtues of aetikaf

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf