سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ازواج مطہرات بھی اعتکاف کیا کیا کرتی تھیں؟ اور ان کے اعتکاف کا کیا طریقہ ہوتا تھا؟ اور کیا وہ اپنے حجرے میں ہی اعتکاف کے لئے بیٹھا کرتی تھیں؟
جواب: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺرمضان کے آخری عشرہ کا اعتکاف فرماتے تھے، وفات تک آپ ﷺکا یہ معمول رہا، آپ ﷺ کے بعد آپ صلی الله عليه وسلم کی ازواجِ مطہرات اہتمام سے اعتکاف کرتی رہیں، اور یہ اعتکاف ازواجِ مطہرات اپنے حجروں میں ہی اعتکاف فرماتی تھیں، مسجد میں نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (271/1، ط: قدیمی)
عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا ان النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یعتکف العشر الا واخر من رمضان حتی توفاہ اللّٰہ ثم اعتکف ازواجہ من بعدہ۔
الھندیۃ: (211/1، ط: رشیدیة)
والمرأۃ تعتکف فی مسجد بیتہا، وإذا اعتکفت فی مسجد بیتہا فتلک البقعۃ فی حقہا کمسجد الجماعۃ فی حق الرجل۔۔۔۔۔ الخ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی