عنوان: قربانی کے جانور کے کان اور آنکھ کو اچھی طرح غور سے دیکھ لیا کریں۔۔۔الخ حدیث کی تحقیق(4973-No)

سوال: مندرجہ ذیل حدیث کی تصدیق فرمادیں: "رسول اللہ ﷺ نے ہم سے ارشاد فرمایا: ہم قربانی کے جانور کی آنکھوں اور کانوں کو خوب دیکھ لیں، اور وہ جانور ذبح نہ کریں، جس کی آنکھ میں نقص ہو یا جس کا کان آگے یا پیچھے سے کٹا ہو یا جس کے کان میں سوراخ ہو"۔(ابن ماجہ: حدیث نمبر، 3143)

جواب: جی ہاں! مذکورہ بالا حدیث حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ابن ماجہ اور دیگر کتب حدیث (مشکوٰۃ، سنن نسائی، ترمذی) میں کم وبیش الفاظ کے ساتھ مروی ہے، مختلف احادیث کو اگر جمع کیا جائے تو حدیث شریف کا مکمل مفہوم درج ذیل ہے۔
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا کہ قربانی کے جانور کے کان اور آنکھ کو اچھی طرح غور سے دیکھ لیا کریں اور ایسے جانور کی قربانی نہ کریں، جس کے کان کا کنارہ سامنے سے کٹا ہوا ہو، اور نہ ایسے جانور کی جس کا کان اوپر کی طرف سے کٹا ہوا ہو، اور نہ ایسے جانور کی جس کا کان چرا ہوا ہو، اور نہ ایسے جانور کی جس کے کان میں سوراخ ہو، یعنی چھدا ہوا ہو۔ (بشرطیکہ یہ عیب ایک تہائی عضو تک پھیلا ہوا ہو، اگر ایک تہائی سے کم ہے تو اس کی قربانی جائز ہے)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابن ماجہ: (باب مایکرہ ان یضحی بہ، 539/3، ط: بیرت)
عن علي رضی اللہ عنہ قال: امرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ان نستشرف العين والاذن"

سنن الترمذی: (275/1، ط: سعید)
عن علي بن ابي طالب ، قال: امرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ان نستشرف العين، والاذن، وان لا نضحي بمقابلة، ولا مدابرة، ولا شرقاء، ولا خرقاء"۔

مشکوٰۃ المصابیح: (باب فی الاضحیۃ، الفصل الثانی، ص: 128، ط: قدیمی)
عن علی قال: امرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ان نستشرف العين، والاذن، وان لا نضحي بمقابلة، ولا مدابرة، ولا شرقاء، ولا خرقاء"۔ رواہ الترمذی وابو داؤد والنسائی والدارمی وابن ماجہ وانتھت روایتہ الی قولہ والاذن۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1180 Jul 29, 2020
qurbani kay jaanwar ki aankho or kaano ka ba khoobi muayna, A careful examination / inspection of the eyes and ears of the sacrificial animal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.