سوال:
مفتی صاحب! اگر مسجد میں وضو کے لیے پانی نہ ہو تو کیا معتکف کے لئے پانی لینے کے لیے باہر جانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر مسجد میں وضو کا پانی ختم ہوگیا ہو تو جو جگہ زیادہ قریب ہو ، معتکف وہاں سے پانی لا سکتا ہے یا وہیں بیٹھ کر وضو کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (301/2، ط: سعید)
ولایخرج منہ الا لحاجۃ شرعیۃ کالجمعۃ او طبیعیۃ کالبول والغائط ولا یمکث بعد فراغہ من الطہور لان ماثبت بالضرورۃ یتقدربقدرہا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی