عنوان: معتکف کا آفس کے کام کے لیے مسجد سے باہر جانا(5006-No)

سوال: اگر کوئی شخص سنت اعتکاف کے دوران آفس چلا جائے یا اپنے کام پر چلا جائے، تو اس کے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ اعتکاف کے دوران اپنے ضروری کام پر جا سکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مسنون اعتکاف صحیح ہونے کے لئے معتکف کا مسجد میں رہنا ضروری ہے، آفس اور دفتر وغیرہ کے کام کے لیے مسجد سے باہر نکلنے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا، ایک دن اور ایک رات کی قضاء روزے کے ساتھ کرنا لازم ہوگی، البتہ مجبوری کی وجہ سے آفس اور دفتر وغیرہ کا کام مسجد کے اندر کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (212/1، ط رشیدیہ)

(ومن الاعذار الخروج للغائط والبول واداء الجمعۃ) فاذا خرج لبول او غائط لابأس بان یدخل بیتہ ویرجع الی المسجد کما فرغ من الوضوء ولو مکث فی بیتہ فسد اعتکافہ وان کان ساعۃ عند ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ کذا فی المحیط۔ ولو کان بقرب المسجد بیت صدیق لہ لم یلزم قضاء الحاجۃ فیہ وان کان لہ بیتان قریب وبعید قال بعضھم لایجوز ان یمضی الی البعید فان مضی بطل اعتکافہ کذا فی السراج الوھاج وان کان خرج لحاجۃ الانسان لہ ان یمشی علی التؤدۃ کذا فی النھایۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1187 Aug 12, 2020
motakif / mutakif ka aafis / office ke / key kaam ke / key leye masjid se / sey bahir jana, Going out of the mosque for office work by Mu'tikaf / motakif / mutakif

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.