عنوان: زہر آلود گولیاں کھاکر توبہ کرکے مرنے والے کا حکم(507-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک آدمی نے گندم والی زہر آلودہ گولیاں کھالیں، پھر اس کو اپنے فعل پر ندامت ہوئی اور اس نے لوگوں کے سامنے توبہ کی اور ڈیڑھ دو گھنٹے بعد اس کی روح نکل گئی۔ مفتی صاحب ! معلوم یہ کرنا ہے کہ اس شخص کا یہ فعل خودکشی کے زمرے میں آئے گا یا نہیں؟

جواب: جی ہاں ! مذکور شخص کا یہ فعل خودکشی کے زمرے میں آئے گا، مگر چونکہ اس نے توبہ کرلی ہے، لہٰذا اللہ سے امید ہے کہ اللہ پاک اس کی مغفرت فرمادے گا اور دائمی عذاب سے نجات دیدے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الزمر، الآیۃ: 53)
قُلۡ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسۡرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمۡ لَا تَقۡنَطُوۡا مِنۡ رَّحۡمَۃِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یَغۡفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُo

الدر المختار: (211/2، ط: دار الفکر)
(من قتل نفسه) ولو (عمدا يغسل ويصلى عليه) به يفتى وإن كان أعظم وزرا من قاتل غيره. ورجح الكمال قول الثاني بما في مسلم «أنه - عليه الصلاة والسلام - أتي برجل قتل نفسه فلم يصل عليه» .

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 584 Jan 09, 2019
Zehr alood goliyan khaa kar taubah kar kay marnay walay ka hukm, aalood, Zeher alood, golian, dawai, dawiyan, Tauba, Tawba, Tawbah, mernay, wale, Zehr khaana, " Ruling on the one who dies after repenting after consuming poisonous pills, Ruling about a person who ate poison tablets and then repented but died, poisoning, poisonous tablets, toxic, venom, death due to poison, death by poison, is it haram to eat poison tablets"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.