عنوان: وسوسے کی بیماری اور اس کا علاج(5135-No)

سوال: السلام علیکم، مجھے کچھ سال سے پیشاب کے بعد قطرے آنے کا مسئلہ ہے اور میں نے نادانی میں کسی غیر عالم سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد پانی کے چھینٹیں مار لیا کرو، بعد میں صیح مسئلہ معلوم ہونے پر اب میں ٹیشو پیپر استعمال کرتا ہوں اور قطرے سکھ جانے کے بعد پانی سے طہارت لیتا ہوں، کیونکہ میں پہلے استنجاء کے بعد ٹیشو کے بغیر سیدھا پانی استعمال کرتا تھا، جس کی وجہ سے نجاست پھیل جاتی تھی، اب مجھے گھر کی ہر جگہ پر جیسے بیڈ پر، کرسی پر، کپڑوں کے اسٹینڈ پر اور ہر جگہ شک ہو گیا ہے کہ میں ناپاک حالت میں اس پر بیٹھ گیا ہونگا، اس وجہ سے میں شدید وساوس میں مبتلا ہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں

جواب: صورت مسئولہ میں آپ کو وسوسے کا مرض ہو گیا ہے، اس مرض میں عموماً شیطانی اثرات شامل ہوتے ہیں، تاکہ مؤمن آدمی تسلی سے پاکی اور عبادت وغیرہ ادا نہ کر سکے، وہم سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، اس کا سب سے کار گر علاج یہی ہے کہ اس کی طرف بالکل توجہ نہ دی جائے۔
نیز وہم کے موقع پر ان دعاؤں کا اہتمام کریں:
1..."أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
2... اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأَعُوْذُبِكَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنِ.
3... اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَكَ وَ ذِکْرَكَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المؤمنون، الایة: 97- 98)
وَ قُلۡ رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنۡ ہَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِo وَ اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحۡضُرُوۡنِo

مصنف عبد الرزاق: (84/2، ط: المکتب الاسلامی)
عن معمر، عن ابن طاوس، عن أبيه، أنه كان يقول: «رب أعوذ بك من همزات الشياطين، وأعوذ بك رب أن يحضرون أعوذ بالله من الشيطان الرجيم إن الله هو السميع العليم»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1908 Sep 07, 2020
waswasay ki beemari or us ka elaaj, suspicion disease and its treatment

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.