عنوان: گھبراہٹ دور کرنے کا وظیفہ(5187-No)

سوال: مفتی صاحب ! پریشانی کے عالم میں مجھے بہت گھبراہٹ ہوتی ہے، براہ کرم گھبراہٹ دور کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں۔

جواب: گھبراہٹ دور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اعمال کا اہتمام فرمائیں:

(1) کثرت سے" لا حول ولا قوۃ الا باللہ" پڑھیں۔
حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھے گا تو یہ اس کے لیے 99 بیماریوں کی دوا ہے، جس میں سب سے چھوٹی غم و رنج ہے۔
(2) کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔
(3) الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُہُمْ بِذِکْرِ اللَّہِ، أَلَا بِذِکْرِ اللَّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ
یہ آیت کریمہ 41 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں، ان شاء اللہ گھبراہٹ دور ہو جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المستدرک للحاکم: (رقم الحدیث: 1990، 727/1، ط: دار الکتب العلمیة)

عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «من قال لا حول ولا قوة إلا بالله، كان دواء من تسعة وتسعين داء أيسرها الهم» هذا حديث صحيح۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 5287 Sep 16, 2020
ghabrahat dour karne ka wafiza , Wazifa / wazeefa to remove panic

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.