عنوان: حق کا مطالبہ کرنا(5232-No)

سوال: مفتی صاحب! مجھے ستمبر 2017 میں سیدھی طرف فالج ہوگیا تھا، میری بیوی کورٹ سے خلع لے رہی ہے، میرے تین بچے ہیں، میری بہن کی میرے سالے سے شادی ہوئی ہے، اب گھر والے چاہ رہے ہیں کہ میں خلع دیدوں، تاکہ میری بہن کا گھر خراب نہ ہو۔اس وجہ سے میرا علاج بھی نہیں کروارہے ہیں۔
آپ رہنمائی فرمائیں کہ والدین سے اپنے حق کا مطالبہ کرسکتا ہوں؟

جواب: محترم!
آپ کے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں ہے کہ آپ کس حصے کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں٬ اگر والد صاحب کی جائیداد میں سے حصہ لینے سے متعلق سوال ہے٬ تو اس کا حکم یہ ہے کہ جب تک والد صاحب حیات ہیں٬ ان کی مملوکہ جائیداد پر انہی کا حق ہے٬ ان کی اجازت کے بغیر پیسے وغیرہ لینا جائز نہیں٬ جبکہ میراث کا تعلق مرنے کے بعد سے ہوتا ہے٬ وفات کے بعد میت کا ترکہ تمام ورثاء میں شرعی اصولوں کے مطابق تقسیم ہوتا ہے٬ تاہم اگر والد صاحب اپنی مرضی سے آپ کو علاج معالجے کیلئے یا کسی مقصد کیلئے کوئی چیز دیدیں٬ تو آپ کیلئے ہدیہ (gift) ہوگی٬ جسے آپ استعمال کرسکتے ہیں.
اس کے علاوہ اگر کسی اور حصے کے بارے میں شرعی حکم معلوم کرنا چاہتے ہیں٬ تو اس کی وضاحت لکھ کر دوبارہ پوچھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکٰوۃ المصابیح: (باب الغصب و العاریة، الفصل الثانی، 889/2، ط: المكتب الإسلامي)
"عن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه"

بدائع الصنائع: (509/8)
"للمالک ان یتصرف فی ملکہ أی تصرف شاء"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 966 Sep 23, 2020
haqq ka mutalba karna , Asking / Claiming for the right

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.