سوال:
مفتی صاحب! کیا قبرستان میں جنازہ کی نماز پڑھی جا سکتی ہیں یا نہیں؟
جواب: اگر قبرستان میں کوئی خالی جگہ ہو، جہاں قبریں نہ بنی ہوں، یا قبریں ہوں، مگر نمازیوں کے بالکل سامنے نہ ہوں، بلکہ فاصلے پر ہوں، اس طرح کہ نمازی کی نظر ان پر نہ پڑے یا نمازی اور قبر کے درمیان کوئی آڑ یا دیوار وغیرہ ہو، تو ایسی صورت میں قبرستان میں نماز جنازہ پڑھنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملی: (مکروھات الصلوٰۃ، ص: 353)
ویکرہ ان تکون قبلۃ المسجد الی المخرج او الی الحمام او الی القبر لان فیہ ترک تعظیم المسجد وفی الخلاصۃ ھذا اذا لم یکن بین یدی المصلی وبین ھذا الموضع حائل کالحائط وان کان حائطاً لایکرہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی