سوال:
میں نے سنا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن فوت ہوگا، اللہ تعالی اس کی عذاب قبر سے حفاظت فرما دیں گے، کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب: ترمذی شریف کی روایت میں جمعہ کے دن اور شب جمعہ میں مرنے والوں کے لیے عذاب قبر سے محفوظ رہنے کا ذکر ہے، اس کی سند میں اگرچہ انقطاع ہے، لیکن اس کے دیگر طرق بھی ہیں، جن میں اتصال پایا جاتا ہے، جن کو حافظ ابن حجر وغیرہ نے ذکر کیا ہے اور حضرت انسؓ کی روایت بھی اس کی شاہد ہے، لہذا مذکورہ حدیث صحیح اور قابلِ استدلال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (137/1)
عن عبد اﷲ بن عمرو ؓقال قال رسول ﷲ مامن مسلم یموت یوم الجمعۃ او لیلۃ الجمعۃالا وقاہ اﷲ فتنۃ القبر‘‘
قال ابو عیسی ھذا حدیث غریب و لیس اسنادہ بمتصل ربیعۃ بن سیف انما یروی عن ابی عبد الرحمن الحلبی عن عبداﷲ بن عمرو و لا نعرف لربیعۃ بن سیف سماعا عن عبداﷲ بن عمرو۔
مجمع الزوائد: (319/3)
عن انس بن مالک ؓقال قال رسول ﷲ من مات یوم الجمعۃ وقی عذاب القبر۔
رواہ ابو یعلی و فیہ یزید الرّقاشی و فیہ کلام۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی