سوال:
مفتی صاحب! موت کسے کہتے ہیں؟ اور کیا مرنے کے بعد انسان کی روح کا جسم سے تعلق ختم ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب: جسم اور روح کے تعلق کا نام زندگی ہے، جب جسم اور روح کا تعلق ختم ہو جائے، تو اسے موت کہتے ہیں، البتہ موت سے جسم اور روح کا بالکلیہ تعلق ختم نہیں ہوتا، بلکہ عالم برزخ کے اعتبار سے ان کے درمیان ایک خاص قسم کا تعلق باقی رہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح العقیدۃ الطحاویة: (ص: 446)
والصواب أن یقال: موت النفوس ہو مفارقتہا لأجسادہا وخروجہا منہا، فإن أرید بموتہا ہٰذا القدر، فہي ذائقۃ الموت، وإن أرید أنہا تعدم وتفنی بالکلیۃ، فہي لا تموت بہٰذا الاعتبار، بل ہي باقیۃ بعد خلقہا في نعیم أو في عذاب۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی