سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کو کسی کافر کے مرنے کی اطلاع ملے، تو اس کو یہ خبر سن کر "انا للّٰہ وانا الیہ راجعون" پڑھنا چاہیے یا کوئی اور دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب: کسی کافر کے مرنے کی اطلاع ملنے پر "الحمد للہ" کہنا چاہیے، اور اپنی موت کو یاد کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (المؤمنون، الایة: 28)
فَإِذَا اسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي نَجَّانَا مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَo
و قوله تعالیٰ: (الانعام، الایة: 45)
فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا ۚ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَo
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی