سوال:
میرے دوست کا یہ کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے رشتے دار کی قبر پر جا کر اس کو ایصال ثواب کرتا ہے، تو مردے کا اگر دنیا میں اس سے کوئی تعلق ہوتا ہے، تو وہ اس آنے والے کو پہچان لیتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب: جی ہاں! حدیث شریف سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جب کوئی انسان قبرستان جا کر سلام کرتا ہے، تو مردہ آنے والے کو پہچان لیتا ہے، اور اس کے سلام کا جواب بھی دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الروح لابن قیم: (المسئلة الاولیٰ، ص: 10، ط: بیروت)
قال ابن عبد البر: ثبت عن النبیﷺ انہ قال مامن مسلم یمر علی قبر اخیہ کان یعرفہ فی الدنیا فیسلم علیہ الا رد ﷲ علیہ روحہ حتی یرد علیہ السلام فھذا نص انہ یعرفہ بعینہ ویرد علیہ السلام ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی