سوال:
مفتی صاحب! میں نے سنا ہے کہ جب انسان مر جاتا ہے، تو سب سے پہلے اس کی تجہیز و تکفین کا خرچہ اس کے مال میں سے لیا جاتا ہے، اگر کسی شخص کے پاس مال ہی نہ ہو، اور اس کا انتقال ہو جائے، تو اس کی تجہیز و تکفین کا خرچہ کس کے ذمہ لازم ہوگا؟
جواب: صورت مسؤلہ میں اس کی تجہیز و تکفین کے اخراجات وہ شخص برداشت کرے گا، جو زندگی میں اس کی کفالت کرتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (205/2- 206)
وکفن من لا مال له على من تجب عليه نفقته۔
اذا ماتت المراۃ ولا مال لھا قال ابو یوسف یجبر الزوج علی کفنھا....الخ وقال محمد لا یجبر الزوج والصحیح الاول ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی